"عوامی خدمت — ہمارا فرضِ اوّل علی قاسم گیلانی
عوامی خدمت — ہمارا فرضِ اوّل
گیلانی خاندان کی جانب سے مستحق خاندانوں کی بحالی اور خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ممبرانِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی جبکہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی نے عوامی خدمت کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے حلقوں کے مستحق خاندانوں کی خود کفالت اور روزگار کے فروغ کے لیے 150 مستحق خاندانوں میں رکشے تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرین کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔
رکشہ تقسیم کے اس فلاحی اقدام میں انزل بیگم فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو بابر صادق، سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او نعیم احمد بروڑو اور محمد انور بروڑو نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد احمد سیال، ٹکٹ ہولڈرز ایم پی اے رانا سجاد حسین، ملک شکیل لابر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے بھی شرکت کی۔