توانائی انفراسٹرکچر پر حملے بے قابو نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، ایرانی صدر
تہران: (عوامی درشن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ توانائی انفراسٹرکچر پر حملے بے قابو نتائج کا باعث بن سکتے ہیں جو پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ بے قابو نتائج کا سبب بن سکتا ہے، ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، آج ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا۔