کھیل
تاریخ اشاعت:

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے رنگوں میں رنگنے کو تیار

 ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے رنگوں میں رنگنے کو تیار 

 ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ کے رنگوں میں رنگنے کو تیار ہے، جہاں یکم اپریل سے پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔ ایونٹ کے دوران اس تاریخی میدان میں مجموعی طور پر 4 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ملک اور بیرونِ ملک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 24 مارچ سے شروع کی جائے گی، جس کے لیے آن لائن اور مقررہ مراکز پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی، ٹریفک اور شائقین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ملتان کے کرکٹ شائقین اس ایونٹ کو لے کر خاصے پرجوش ہیں اور اسٹیڈیم میں بھرپور رش متوقع ہے، جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز