ملتان
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

فلاحی تنظیم ’’بی دا لائٹ ‘‘ کے زیر اہتمام جد ید فلٹریشن پلانٹ کا شاند افتتاح

 



لیہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد سلیم)نواحی علاقہ چک نمبر 226 ڈی ٹی اے میں فلاحی تنظیم “بی دا لائٹ” کے زیرِ اہتمام جدید فلٹریشن پلانٹ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی مہمانِ خصوصی میڈم لالہ رخ (سی او بی دا لائٹ) تھیں، جبکہ دیگر نمایاں شرکاء میں صدر علی چوہدری گجر، چوہدری یاسر عرفات (سی ای او گرین برگ سوسائٹی چوک اعظم)، ملک عثمان علی اولکھ اور چوہدری عبدالروف گجر ایڈووکیٹ شامل تھے۔ شرکاء نے اس فلاحی منصوبے کو علاقے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینیئر صحافی سید الطاف حسین شاہ نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ ان کی بہترین نظامت نے پروگرام کو نہ صرف منظم رکھا بلکہ سامعین کی دلچسپی بھی برقرار رکھیمہمانانِ گرامی اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور “بی دا لائٹ” کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ کا قیام ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چک نمبر 226 ڈی ٹی اے اور گرد و نواح کے رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کا پانی میسر آئے گا، جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کی صحت بہتر ہوگی مقررین نے مزید کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے نہ صرف عوامی خدمت کا عملی نمونہ ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے دیگر مخیر حضرات اور اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر عوامی فلاح کے منصوبوں میں حصہ لیں اہلِ علاقہ نے “بی دا لائٹ” کی اس کاوش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دیرینہ مسائل کا حل ثابت ہوگا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ماضی میں صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب اس فلٹریشن پلانٹ کی بدولت انہیں بڑی سہولت میسر آ گئی ہےتقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز