مولانا عبدالخبیر آزاد کی خانگڑھ آمد، قومی سلامتی پر گفتگو
خانگڑھ(بیوروچیف) موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ پالیسیز کے باعث نہ صرف ملک محفوظ ہے بلکہ بطور ثالث عالمی سطح پر ملک کا امیج بلندیوں کو چھو رہا ہے خطے میں جنگ کی لگی آگ بجھاناضروری ہے ناکہ اپنے ملک میں آگ لگانا یا احتجاج کرنا۔ مرکزی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سیدعبدالخبیر آزاد کی خانگڑھ کے نجی ہوٹل میں گفتگو ان کے بھائی چئیرمین متحدہ علماء مشائخ و امن کمیٹی ضلع مظفرگڑھ سید عبد المعبود آزاد ہمراہ تھے۔ مرکزی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہورمولانا سید عبدالخبیر آزاد،اپنے بھائی چئیر مین متحدہ علماء مشائخ و امن کمیٹی ضلع مظفرگڑھ مولانا سید عبدالمعبود آزاد کے ہمراہ نجی ہوٹل تشریف لائے اور سی ای او گرین پیلس ہوٹل ملک رضوان الرحمن سے ملاقات کی انہیں نئے ہوٹل کی مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سرحدوں کے آس پاس جنگ کی فضا ہے جبکہ پاکستان کا ازلی اور ابدی دشمن بھارت ملک کی سالمیت پر حملوں کی ٹوہ میں ہے اور افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ملک میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا خطے میں چھیڑی گئی جنگ خطے کی سالمیت اور استحکام کو برباد کرنے کی سازشوں میں برابر کا شریک ہے ان حالات میں اگر اسرائیل خدانخواستہ علاقائی حاکمیت یا سالمیت ریزہ ریزہ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو خطے میں مسلم امہ کی واحد ایٹمی قوت اور نظریاتی مملکت کے ایک اور ازلی دشمن میں اضافہ ہو جائیگا ایسے حالات میں جب خطہ عالمی گریٹ گیم کا شکار نظر آرہا ہے عراق شام کے بعد ایک اور اسلامی ملک امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی زد میں ہے تو ان حالات میں ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فلیڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر جیسی مدبر ہوشیار اور چوکنا قیادت سے نوازا ہے جنہوں نے نہ صرف سفارتی محاذ پر کامیابیاں اور عالمی سطح پر عزتیں سمیٹتے ہوئے ایک طرف متحارب قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے پر کامیاب سفارتکاری کی ہے تو دوسری جانب مودی سرکار کو عالمی سطح پر چاروں شانے چت کر دیا ہے ان حالات میں اندرون ملک کسی بھی قسم کی ایجی ٹیشن یا عدم استحکام کی کوشش نہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی حب الوطنی کا تقاضا من حیث القوم ہمیں اپنی فوجی اور سیاسی قیادت کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے اس موقع پرایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر محمد اختر خان ہجبانی۔ صاحبزادہ سید عبدالباسط آزاد، پیر اجمل حسین، حسیب خان سہرانی، مولانا محمد اقبال مہروی، ملک ایاز حسین عاربی، مہر وسیم سجاد سیال، نوابزادہ عرفان اللہ خان، محمد طاہر حفیظ، شیخ ساجد علی قریشی، علی عدنان زرگر، ملک محمد اسد سندیلہ اور حبیب الرحمٰن سمیت دیگر معززین علاقہ موجود تھے بعد ازاں ملک رضوان الرحمن نے معزز مہمان کو یادگار سووینئر پیش کیا۔

