ملتان
تاریخ اشاعت: March 29, 2026

شجاع آباد، بی آئی ایس پی میں مبینہ طور پر کٹوتیاں جاری

 شجاع آباد، بی آئی ایس پی میں مبینہ طور پر کٹوتیاں جاری 


شجاع آباد (تحصیل رپوٹر حاجی شوکت علی )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، غریب عوام کا حق سرعام لوٹا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق، پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی خواتین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیوائس ہولڈرز اور ریٹیلرز کی جانب سے ہر بینفیشری کے اکاؤنٹ سے 1000 روپے تک کی غیر قانونی کٹوتی معمول بن چکی ہے۔متاثرہ خواتین حسینہ بی بی اور فرزانہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز بروز جمعہ رقم لینے کے لیے ایک ریٹیلر (حبیب ریٹیلر) کے پاس گئیں، لیکن مسلسل تین دن چکر لگانے کے باوجود بھی ان سے ایک ہزار روپے کی کٹوتی کر لی گئی۔خواتین کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، اوپر سے ہماری امدادی رقم میں کٹوتی کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ  معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی اور باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا زاہد کو درخواست دیں گی، جبکہ سوموار کے روز دفتر جا کر متعلقہ ریٹیلر کے خلاف شکایت درج کروائیں گی۔متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکامسے پرزور مطالبہ کیا ہے  ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جاے۔



Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز