وساکھی میلہ: 2800 سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے
لاہور: وساکھی میلہ اور خالصہ کے 327 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 2800 بھارتی سکھ یاتری آج خصوصی انتظام کے تحت واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس سے کشیدہ تعلقات اور بند سرحدوں کے باوجود سکھ یاتریوں کی آمد کیلیے پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر واہگہ سرحد کھولی جا رہی ہے۔
واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سرداررمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر حکام یاتریوں کا استقبال کریں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق یاتریوں کے قیام، سفری سہولیات، طبی امداد اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔
