کاروبار
تاریخ اشاعت: April 02, 2026

سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری حد 30لاکھ روپے مقرر

 سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری حد 30لاکھ روپے مقرر


کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے سہولت اکاؤنٹ سے متعلق نئی اصلاحات نافذ کر دی جن کا مقصد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانا اور نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانا ہے ۔ یہ اصلاحات سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہر سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری حد بڑھا کر30لاکھ روپے کر دی گئی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں زیادہ سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں لیکویڈٹی میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔مزید برآں سرمایہ کاروں کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ مختلف سکیورٹیز بروکرز کے ساتھ ایک سے زائد سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے ،تاہم ہر بروکریج ہاؤس کے ساتھ صرف ایک ہی سہولت اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت ہوگی، اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو بروکرز کے انتخاب میں زیادہ لچک ملے گی اور مسابقتی ماحول کو فروغ ملے گا ۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز