ملتان
تاریخ اشاعت: April 08, 2026

اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 998غیر قانونی کلینک سیل

 اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 998غیر قانونی کلینک سیل


ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) نے صوبہ بھر میں اتائیت کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ہفتوں کے دوران 998غیر قانونی علاج گاہوں کو سیل کر دیا۔۔ترجمان کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 860 مراکز پر چھاپے مارے گئے جبکہ 2 ہزار 286 مراکز کو مزید نگرانی کے لیے نشاندہی کی گئی۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 346 مراکز بند ہو گئے ، منتقل ہو گئے یا انہوں نے اپنا کاروبار تبدیل کر لیا۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں لاہور میں ہوئیں جہاں 217 مراکز سیل کیے گئے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز