اسلام آباد
تاریخ اشاعت: April 02, 2026

تعلیمی بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے،کمشنر

 تعلیمی بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے،کمشنر


راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے انتظامی و ترقیاتی امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید اقدامات کے تحت 100سے زائد امتحانی مراکز کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے حساس امتحانی مراکز کی CCTVکیمروں کے ذریعے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ اسکے ساتھ ساتھ بورڈ کیمپس میں سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے CCTV کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ملک میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اس اقدام کے تحت اہم مقامات کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملازمین اور آنے والے افراد کی حفاظت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز