جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت اولین ترجیح : مریم اورنگزیب
لاہور (بیوروچیف) پنجاب کو 2029 تک مکمل طور پر اے آئی سے فعال صوبہ بنانے کے ہدف کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جہاں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار کی زیر قیادت دی آفس آف اے آئی نے پاک لانچ کے اشتراک سے ایک اہم نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت اور نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
