اہم خبریں
تاریخ اشاعت: April 23, 2026

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل سامنے آگیا



تہران: (عوامی درشن) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران میں نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت آہنی یکجہتی کے ساتھ سپریم لیڈر کی اطاعت کرتے ہیں، ہم جارحانہ مجرم کو اس کے اعمال پر پشیمان کریں گے۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ ہمارا قومی بیانیہ ایک خدا، ایک رہنما، ایک قوم اور ایک راستہ ہے، یہ راستہ ایران کی فتح کا راستہ ہے، جو ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز