لاہور
تاریخ اشاعت: April 16, 2026

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کا بجٹ سرپلس میں تبدیل

 یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کا بجٹ سرپلس میں تبدیل


لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے سنڈیکیٹ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سلیکشن بورڈز کی مختلف سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے کی، انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی کو خسارے کے بجٹ سے نکال کر سرپلس بجٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، جو ایک اہم پیش رفت ہے ۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، موتیا مسعود، ڈاکٹر عاکف انور چودھری ، محمد انور راشد اور شاہد محمود نے شرکت کی۔اس کے علاوہ رخسانہ کوثر، سیدہ ثمرین تاج، شاہد امتیاز اور زاہدہ اظہر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔  

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز