شہر کی خبریں
تاریخ اشاعت: April 16, 2026

خان گڑھ میں گوشت مہنگا، انتظامیہ خاموش تماشائی

 خان گڑھ میں گوشت مہنگا، انتظامیہ خاموش تماشائی


فارمی مرغی فروش سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔شہریوں کے مطابق چند دنوں کے دوران گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جسکے باعث یہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور اس اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سماجی و عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو عوامی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے حکام بالا سے فوری کارروائی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔  

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز