ملتان
تاریخ اشاعت: April 07, 2026

سکندر آباد:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروباری زندگی مفلوج

 سکندر آباد:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروباری زندگی مفلوج


 سکندرآباد (نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ تفصیل کے مطابق روزانہ دس سے بارہ گھنٹے طویل بجلی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق میپکو کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ دکانداروں اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مسلسل بندش سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں اور عوام کو ریلیف مل سکے ۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز