اسلام آباد
تاریخ اشاعت: April 30, 2026

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا


اسلام آباد: (عوامی درشن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز