ملتان
تاریخ اشاعت: April 12, 2026

ملتان میں داخلہ مہم کا آغاز، ہزاروں بچوں کا اندراج

 ملتان میں داخلہ مہم کا آغاز، ہزاروں بچوں کا اندراج


ملتان (خالد شہزاد سے)گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول میں ضلعی سطح پر داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں سیمینار کا انعقاد سانجھ پریت آرگنائزیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے اشتراک اور یونیسف کے تعاون سے کیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق، سی ای او ایجوکیشن طاہرہ، ڈپٹی سیکرٹری سکولز خالد حسین بھٹہ اور ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سمیت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی ممبران، سی پی سی ممبران، سی آر سی کے بچے اور وہ بچے بھی شریک ہوئے جو پہلے سکول سے باہر تھے اور اب داخل ہو چکے ہیں۔داخلہ مہم کے تحت اب تک 45 ہزار بچوں کا نیا داخلہ کیا جا چکا ہے ۔ سیمینار میں تعلیم کی اہمیت، داخلہ اہداف، سکول حاضری، ڈراپ آؤٹ کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اداروں، اساتذہ اور والدین کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ ہر بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے مستفید ہو سکے ۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز