لودھراں: بیوٹی پارلر میں دلہن قتل، شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا
لودھراں میں المناک واقعہ ریسکیو 1122 اور سٹی پولیس کے مطابق مرزا ناصر بیگ کے پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک بیوٹی پارلر میں دلہن اپنی بارات کی آمد کے بعد تیار ہونے کیلئے موجود تھی کہ اچانک دلہن کے مبینہ کزن محبوب نامی نوجوان نے دلہن کو یرغمال بنالیا۔ پہلے اسے بری طرح سے مارا پیٹا پھر اس کے گلے پر چُھریاں چلادیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئ۔لڑکی کے دم توڑنے کے بعد نوجوان نے خود کے گلے پر بھی چھری پھیر لی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں پہلے لودھراں پھر بہاولپور ریفر کردیا گیا ہے ۔ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور اس المناک واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے
