بسنت پر اموات اور زخمیوں کے تفصیلات فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور:) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے دوران اموات اور زخمیوں کے تفصیلات کی فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس ملک اویس خالد جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر 13 اپریل کو سماعت کریں گے۔
درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں، 100 سے زائد زحمی ہوئے، ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، اب تک کتنے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئی، تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حثیت میں طلب کر رکھا ہے
