تازہ ترین
تاریخ اشاعت: April 07, 2026

قبضہ مافیا کاعدالت پیشی پر ایل ڈی اے افسروں پر تشدد

 قبضہ مافیا کاعدالت پیشی پر ایل ڈی اے افسروں پر تشدد


لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سبزہ زار سکیم میں منظم قبضہ مافیا کیخلاف سنگین الزامات سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی کروڑوں مالیت کی اراضی پر مبینہ طور پر ایک گروہ قابض ہے جسکی قیادت ریٹائرڈ ملازم شیخ طارق کر رہا ہے جبکہ اس کیساتھ اسحاق، اقبال اور احمد توصیف کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔اس کیس میں اس وقت صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی جب عدالتی پیشی کے دوران سٹیٹ افسر حسیب بٹ اور انسپکٹر نصراللہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیااور انکے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشی کے موقع پر ملزموں کیساتھ وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سرکاری ٹیم کو دھمکیاں بھی دیں جبکہ واقعہ عدالت میں نصب کیمروں میں بھی ریکارڈ ہو چکا ہے ۔سبزہ زار کے ایم بلاک میں سرکاری زمین پر قبضے کیخلاف مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے تاہم شواہد موجود ہونے کے باوجود کارروائی کی رفتار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کے افسر اور عملہ سکیورٹی اور سٹاف کی کمی پرعدم تحفظ کا شکارہے ۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز