لاہور
تاریخ اشاعت: April 30, 2026

پنجاب:شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا ہدف مکمل نہ ہو سکا

 پنجاب:شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا ہدف مکمل نہ ہو سکا


لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا بڑا ہدف مقرر کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ہدف مکمل نہ ہو سکا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے چھ ماہ میں سڑکوں کی بحالی کا ٹاسک دیا گیا تھا، مگر عملی پیش رفت اس رفتار سے آگے نہ بڑھ سکی۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کو صوبہ بھر میں 20 ہزار 56 کلومیٹر طویل 1042 سڑکوں کی ذمہ داری سونپی گئی، جبکہ 10ہزار 408 کلومیٹر پر مشتمل 398 ملحقہ شاہراہوں کی بحالی بھی اسی محکمے کے سپرد کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ان ملحقہ سڑکوں میں سے 4330کلومیٹر شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں، جو مجموعی نیٹ ورک کا 41 فیصد بنتا ہے ۔2541 کلومیٹر طویل سڑکیں فوری بحالی کی منتظر ہیں، جبکہ 1780 کلومیٹر کو نسبتاً بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح مرکزی شاہراہوں کی صورتحال بھی زیادہ مختلف نہیں۔ پنجاب بھر میں 9ہزار 648 کلو میٹر  طویل 644 مرکزی سڑکوں کی ذمہ داری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پاس ہے ، جن میں سے 5558 کلومیٹر طویل 382 شاہراہیں خراب حالت میں پائی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ اضلاع کو ملانے والی مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لنک روڈز پر بھی کام جاری ہے ،مرمت و بحالی کے عمل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز