ملتان
تاریخ اشاعت: April 16, 2026

خانیوال: خصوصی بچوں کی تعلیم اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید

 خانیوال: خصوصی بچوں کی تعلیم اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید


خانیوال سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی جس میں خصوصی بچوں نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کے جی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب میں خصوصی بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ تقریب میں طلبہ نے ٹیبلوز پیش کیے اور شرکاء سے داد وصول کی۔ 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز