تازہ ترین
تاریخ اشاعت: April 07, 2026

یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ

 یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ


اسلام آباد: (محمد فرحان رفیق) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

 سے موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم اور آئی ایم ایف ہدف کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کیلئے جتنی کمٹمنٹس ہیں وہ پوری کی جائیں گی، کمرشل فنانسنگ اور بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کمرشل فنانسنگ کیلئے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت چل رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے دوبارہ تیاریاں شروع کر رہے ہیں، حکومت کا مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال کیلئے طے شدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈز کا اجرا کر رہا جس کے باعث وقت لگ رہا، خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملکی اکانومی پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسیوں سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ تیاریاں کی جائیں گی۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز