لاہور
تاریخ اشاعت: April 30, 2026

نواز شریف سکول آف ایمننس میں رجسٹریشن کا عمل مکمل

 نواز شریف سکول آف ایمننس میں رجسٹریشن کا عمل مکمل

لاہور(جاوید ڈینی ایل )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نواز شریف سکول آف ایمننس میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق داخلے میرٹ اور ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے ۔ ایم ڈی شاہد فرید کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورسنگ والے سکولوں کے لیے ریکارڈ 20 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب بھر سے 130 سکولز کا انتخاب کیا ہے ، جہاں جدید معیارِ تعلیم فراہم کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سکولز جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنائے گئے ہیں، جہاں طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آؤٹ سورسنگ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جسے تعلیمی اصلاحات پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے ۔ 27 سو 50 سکولوں کے لیے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔تعلیمی ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز