اہم خبریں
تاریخ اشاعت: April 07, 2026

معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم

 معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم


اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد کردیں اور واضح کیا کہ منی بجٹ آئے گا نہ سالانہ بجٹ قبل از وقت پیش ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے معاشی ٹیم نے ٹیکس تجاویز پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگے گا ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر توجہ رکھی جائے۔

وزیراعظم نے مئی کے آخری ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی اور معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ جون سے پہلے نہ ٹیکس اور نہ ہی منی بجٹ لایا جائے۔

وزیراعظم نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف ٹیکس کی تجاویز مسترد کردیں، مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈی میں نرخوں سے عوام پریشان ہیں، مزید ٹیکس نہیں لگے گا، کشیدہ صورتحال میں آئی ایم ایف کو ریلیف کیلئے منایا جائے۔

معاشی ٹیم کو آئندہ بجٹ میں ریلیف اقدامات کیے جانے کی بھی ہدایت کی، آئندہ بجٹ کی ترجیحات حالات کے مطابق تبدیل کیے جانے کی تجاویز ہیں، آئندہ بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز