اہم خبریں
تاریخ اشاعت: April 07, 2026

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر

 جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر


اسلام آباد:   ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

 ایکس پر پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے انتظار کریں۔

اس سے پہلے ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس انسانی تاریخ میں ہونے والی ادراکی غلطیوں کی ایک عمدہ مثال تھی، وہ تکبر کی بیماری کا شکار نظر آتے ہیں، جو ایک المیہ خامی ہے اور حکمران کو گہرے دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز