شہری لاکھوں کی نقدی ، موبائل فونز، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون ، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہر ٹائون میں ضیغم سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں اعظم سے 2لاکھ 80ہزار ، موبائل فون،مصری شاہ میں ضیا سے 2لاکھ65ہزار، موبائل فون،ساندہ میں نثار سے 2لاکھ 55ہزار ، موبائل فون، سول لا ئنزمیں حماد سے 2 لاکھ35 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔اسلام پورہ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ،وحدت کالونی اور انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
