روزنامہ عوامی درشن ملتان کی 20ویں سالگرہ
ملتان (رپورٹ مصطفی ملک) روزنامہ عوامی درشن ملتان کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر دفتر میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا اور دو دہائیوں پر محیط صحافتی خدمات کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔تقریب میں صحافی برادری اور ادارے کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چوہدری، چیف ایڈیٹر محمد رفیق، ایڈیٹر خالد شہزاد ، منیجنگ ایڈیٹر مظہر عباس،محمد فرحان رفیق، عنایت اللہ، انچارج نمائندگان مصطفیٰ ملک، ساجد حسین اور کاشف وارثی نے خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ عوامی درشن نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران عوامی مسائل کی ترجمانی، سچ پر مبنی صحافت کے فروغ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کو صحافتی دنیا کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔سالگرہ کی تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور ادارے کی مزید کامیابی، ترقی اور صحافتی معیار کو بلند رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صحافی برادری کی شرکت، سالگرہ تقریب میں ادارے کی کامیابیوں کا اعتراف سچ پر مبنی صحافت کے فروغ میں عوامی درشن کا اہم کردار ہے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ روزنامہ عوامی درشن آئندہ بھی عوامی خدمت اور مثبت صحافت کے مشن کو جاری رکھے گا۔آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

