لاہور
تاریخ اشاعت: April 08, 2026

اربوں کی سرکاری اراضی سے ایل ڈی اے برسوں لاعلم

 اربوں کی سرکاری اراضی سے ایل ڈی اے برسوں لاعلم


لاہور جوہر ٹاؤن میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر قبضے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ہے ۔لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریکارڈ سفٹنگ کے دوران 900 کنال اراضی کا انکشاف ہوا، جو برسوں تک نظروں سے اوجھل رہی۔قبضہ مافیا قیمتی زمین پر سرگرم رہا اور ادارہ طویل عرصے تک لاعلم دکھائی دیا۔اب اربوں کی یہ زمین واپس لے کر نیلامی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں سرکاری اراضی کے تحفظ پر ایک بڑا سوال اس وقت کھڑا ہو گیا جب جوہر ٹاؤن میں ریکارڈ کی سفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے دوران ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا۔لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 22 ہزار فائلوں میں سے 16 ہزار فائلوں کی سفٹنگ کے دوران تقریباً 900 کنال سرکاری زمین کا سراغ ملا۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز