تازہ ترین
تاریخ اشاعت: April 09, 2026

امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے: محسن نقوی

امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے: محسن نقوی


اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے، ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز