تازہ ترین
تاریخ اشاعت: April 16, 2026

ہری پور: گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

 

ہری پور: گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بح


ہری پور:  ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔ 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز