ملتان
تاریخ اشاعت: April 17, 2026

سینئر صحافی و اسپورٹس تجزیہ کار اظہار علی عباسی انتقال کر گئے

 سینئر صحافی و اسپورٹس تجزیہ کار اظہار علی عباسی انتقال کر گئے

معروف سینئر صحافی اور اسپورٹس تجزیہ کار اظہار علی عباسی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی اور اسپورٹس حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔  فالج کے اٹیک سے نشتر ہسپتال وارڈ 7 میں داخل  تھے، تاہم ان کے انتقال کی خبر نے دوستوں، ساتھی صحافیوں اور مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ مرحوم نے صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور اسپورٹس تجزیے میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔صحافتی برادری نے اظہار علی عباسی کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز