لاہور ( سٹی رپورٹر )عید کی چھٹیوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں ک مسلسل چیکنگ جاری ہے ، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کے حکم پر 1کینٹین بند کر کے 15 کینٹینز کو 1لاکھ 73ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے اور 404 کو اصلاحی نوٹس جاری کر کے 1من سے زائد ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، 2من سے زائد مختلف تیار اور ممنوعہ اشیا تلف کی گئی، تفصیلات کے مطابق آلودہ فرش، گندے ٹب اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، انتہائی لازم ریکارڈ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ،کچن میں کاکروچ، زنگ آلود فریزر، مکسنگ مشین موجود پائی گئی،قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی کسی صورت اجازت نہیں، ڈی جی فوڈاتھاراٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے ،عید الاضحی پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مسلسل چیکنگ جاری ہے ،خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ، چھٹی،عید تہوار پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھتی ہیں۔
