سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،11 خوارجی جہنم واصل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 11 خوارجی جہنم واصل کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 11 خوارجی مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔
