ملتان
تاریخ اشاعت: May 30, 2026

عیدالاضحی،ستھرا پروگرام کے تحت 15 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں

 عیدالاضحی،ستھرا پروگرام کے تحت 15 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں


ملتان(وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع ملتان میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات رہے اور شہریوں کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے فوری عمل کو بھرپور سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کی جانب سے عید الاضحیٰ پر 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر کے ہنگامی دورے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گھنٹہ گھر، عید گاہ چوک، چنگی نمبر 6 اور شاہ رکن عالم سمیت مختلف مقامات پر صفائی صورتحال کا معائنہ کیا اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد بائیو گریڈیبل ڈسپوزل بیگز شہریوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ عید صفائی آپریشن کیلئے اضافی سٹاف اور مشینری فیلڈ میں موجود رہی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔قبل ازیں عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کا گرینڈ صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی ذوالفقار احمد اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ممتاز آباد اور ماڈل ٹاون سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی ذوالفقار احمد نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ آپریشنل سٹاف کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت جاری کی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز