تازہ ترین
تاریخ اشاعت: May 07, 2026

ڈیرہ غازی نجی سکول کی چھت گرنے سے 4 بچے جانبحق‘2 ٹیچر سمیت 19بچےزخمی

  ڈیرہ غازی  نجی سکول کی چھت گرنے سے  4 بچے جانبحق‘2 ٹیچر  سمیت 19بچےزخمی 

 ڈیرہ غازی(بیوروچیف)مالکان اور متعلقہ  اداروں کی نااہلی نجی سکول کی چھت گرنے سے  چار بچے جانبحق اور2 ٹیچرس سمیت 19بچےذخمی ڈیرہ غازیخان (بیورو چیف چوہدری شکیل احمد)اندرون شہر بلاک ڈبلیو میں واقع نجی تعلیمی ادارے “لٹل سکالرز سکول” میں اس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوگئی جب دورانِ کلاس اچانک کمرے کی چھت گر گئی۔ افسوسناک حادثے میں چار معصوم بچے جاں بحق جبکہ 16 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو اساتذہ اور دو مزدور بھی شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کو دوپہر کے وقت اطلاع موصول ہوئی جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر انتظامی افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق سکول کی توسیع کے لیے متصل عمارت پر تعمیراتی کام جاری تھا جبکہ کنسٹرکشن میٹریل پرانی چھت پر رکھا گیا تھا۔ اسی دوران نیچے پرائمری سیکشن کی کلاس جاری تھی کہ چھت اضافی وزن برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی۔حادثے میں جاں بحق بچوں میں غنیہ زہرہ، محمد عبداللہ، معصوم فاطمہ اور دعا احمد شامل ہیں۔ متعدد زخمی بچوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی اساتذہ میں صائمہ صادق اور سدرا رفیق شامل ہیں جبکہ دو مزدور بھی زخمی ہوئے۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی شہریوں اور والدین کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل لواحقین کو قابو کرنے اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمشنر چوہدری محمد اشفاق اور آر پی او محمد اکرم نے خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور بعدازاں ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او محمد صادق بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز