داتا دربار ہسپتال :جدید سہولیات سے آراستہ شعبہ اطفال کا افتتاح
لاہور (سٹاف رپورٹر )محکمہ اوقاف داتا دربار ہسپتال میں بچوں اور اُن کی ماؤں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ بات سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار ہسپتال کے نو تزئین و آرائش شدہ اور جدید سہولیات سے آراستہ شعبہ اطفال(پیڈز وارڈ) کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد لطیف، سینئر ڈاکٹرز اور محکمہ اوقاف کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ جدید، مریض دوست اور عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
