اسلام آباد
تاریخ اشاعت: May 24, 2026

مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، مسلم ممالک کی مذمت

 مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، مسلم ممالک کی مذمت


اسلام آباد:  مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کے افتتاح پر پاکستان،مصر، سعودی عرب، اردن اور صومالیہ سمیت دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مبینہ سفارتخانے کا افتتاح غیرقانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صومالی لینڈ کا یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی و تاریخی حیثیت پر براہ راست حملہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں کسی بھی غیر قانونی حقیقت یا قانون کے منافی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارت خانے کے افتتاح کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز