بھارت، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بھارت میں پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہو گیا۔
خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھارت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، رواں ماہ کے دوران قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بھارتی سرکاری آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ ہونے سے نئی فی لیٹر قیمت 99.51 بھارتی روپے ہو گئی ہے۔
