ملتان
تاریخ اشاعت: May 31, 2026

نان سیلری سکول بجٹ کے اہداف مقرر

 نان سیلری سکول بجٹ کے اہداف مقرر


ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو جاری کئے جانے والے نان سیلری بجٹ فنڈز کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق سکولوں کو فراہم کئے گئے این ایس بی فنڈز میں ابتدائی بچپن کی تعلیم پروگرام اور فرنیچر کی مرمت و بحالی کے لئے مختص فنڈز بھی شامل ہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جن سکولوں کو ای سی ای کمپوننٹ کے تحت فنڈز جاری کئے گئے ہیں وہاں لازمی طور پر ای سی ای کیئرگیور تعینات کیا جائے تاکہ ننھے بچوں کو بہتر تعلیمی اور تربیتی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اسی طرح وہ سکول جنہیں فرنیچر کی ضروریات اور مرمت کے لئے فنڈز دیئے گئے ہیں، انہیں پابند کیا گیا ہے کہ رقم صرف اسی مقصد کے لئے استعمال کی جائے تاکہ طلبہ کو مناسب فرنیچر کی سہولت بروقت اور مؤثر انداز میں مہیا کی جا سکے ۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ فنڈز کے غلط استعمال یا غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر اور سکول سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ این ایس بی فنڈز میں ابتدائی بچپن کی تعلیم پروگرام، فرنیچر کی مرمت وبحالی شامل، ننھے بچوں کی تعلیم کیلئے ای سی ای کیئر گیور تعینات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں فنڈز کے غلط استعمال یا غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر اور سکول سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی،محکمہ سکولز ایجوکیشن کا انتباہ جاری


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز