اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغامات میں عید کی خوشیاں قوم کے ساتھ بانٹیں۔سربراہان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔مسلح افواج کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
اسلام آباد
عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور قومی اتحاد کا پیغام دیتی ہے: مسلح افواج کے سربراہان
اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغامات میں عید کی خوشیاں قوم کے ساتھ بانٹیں۔سربراہان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔مسلح افواج کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں
آج کا اخبار - (ای پیپر)
آج کے دیگر کالمز