لاہور
تاریخ اشاعت: May 29, 2026

عارضی اساتذہ، ایس ٹی آئی اور سی ٹی آئی تنخواہ نہ ملنے سے پریشان

 

لاہور(خبر نگار )پنجاب بھر میں عارضی اساتذہ، ایس ٹی آئی اور سی ٹی آئی، عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متعدد اضلاع میں اساتذہ کو بروقت تنخواہیں نہ ملنے پر محکمہ تعلیم کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عید سے پہلے ایس ٹی آئی اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور ذمہ دار افسروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا جبکہ رانا سکندر حیات نے عارضی اساتذہ کیلئے مزید اہم اعلانات بھی کیے ہیں۔ انکے مطابق ایس ٹی آئی اور سی ٹی آئی اساتذہ کو عید کے بعد گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں ڈیوٹیاں دی جائینگی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹس میں توسیع بھی کی جائیگی۔اساتذہ تنظیموں نے وزیر تعلیم کے اعلانات کو خوش آئند قرار دیتے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اساتذہ مالی مشکلات سے بچ سکیں۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز