کراچی
تاریخ اشاعت: May 24, 2026

شہر قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار

 شہر قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار

کراچی:   شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف پولیس کی مدد سے انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے صفائی کا نظام اور ٹریفک متاثر ہو رہا ہے، شاہراہوں پر جانوروں کی خرید و فروخت بند کر دی گئی ہے اور غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں سے متعلق کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ پیش کی ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے صفائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے جبکہ غیر قانونی منڈیوں کے سبب ٹریفک کے دباؤ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز