لاہور
تاریخ اشاعت: May 22, 2026

ٹھوکر نیازبیگ :گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں سولر سسٹم نصب

 ٹھوکر نیازبیگ :گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں سولر سسٹم نصب


سکول میں جدید سپورٹس کمپلیکس اور جم بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل معیار کے سپورٹس کمپلیکس میں انڈور گیمز کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیر سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر نے سکول کا دورہ کیا اور منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔حکام کے مطابق سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی سے طلبہ کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز