ملتان
تاریخ اشاعت: May 07, 2026

ملتان کیلئے سیوریج ماسٹر پلان تیار کرنے کاحکم

 ملتان کیلئے سیوریج ماسٹر پلان تیار کرنے کاحکم


ملتان :کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ملتان شہر کے سیوریج اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے واسا حکام کو آئندہ 40سے 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر جامع سیوریج ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔کمشنر عامر کریم خاں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر روایتی اور عارضی اقدامات کافی نہیں، بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے واسا کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی مکمل اپ گریڈیشن، پرانے نیٹ ورک کی تبدیلی اور نئے علاقوں تک توسیعی منصوبے فوری تیار کرکے پیش کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ملتان کا سیوریج مسئلہ ایک دیرینہ شہری مسئلہ بن چکا ہے ، جس کے مستقل حل کیلئے حکومت پنجاب کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا جائیگا۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز