اسلام آباد
تاریخ اشاعت: May 30, 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج کے جوانوں کیساتھ عید منائی

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج کے جوانوں کیساتھ عید منائی


مظفر آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چڑی کوٹ سیکٹر میں دفاع وطن پر مامور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جوانوں کے بلند حوصلے اور ملکی سلامتی کیلئے خدمات کو قومی فخر قرار دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے ، پوری قوم کو افواجِ پاکستان کے جذبہ ایثار، جرات اور حب الوطنی پر فخر ہے ، کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری رہے گی، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز