اسلام آباد
تاریخ اشاعت: May 03, 2026

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عطاء اللہ تارڑ

 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عطاء اللہ تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے، معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بتدریج ماڈرن ٹولز اور گلوبل کنیکٹویٹی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

عطاء اللہ تار کا مزید کہنا تھا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز