جرم و سزا
تاریخ اشاعت: May 31, 2026

پولیس لائٹ استعمال کرنیوالے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

 پولیس لائٹ استعمال کرنیوالے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

 ملتان (کرائم رپورٹر )بغیر اجازت پولیس لائٹ استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا  الپہ پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی ڈرائیور مدثر عباس کو گرفتار کیا جس نے بغیر اجازت غیر قانونی طریقے سے پولیس لائٹ استعمال کی اور ریسنگ کیلئے انتہائی تیزرفتاری و غفلت سے گاڑی چلاکر ارتکاب جرم کیا ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔



Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز