فیصل آباد
تاریخ اشاعت: May 22, 2026

آٹا مہنگا ، انتظامیہ ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام

 آٹا مہنگا ، انتظامیہ ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام


فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کے مطابق آٹے اور گندم کی بڑھتی قیمتوں کے باعث دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4300 روپے فی من جبکہ آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کارروائیاں صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں جبکہ ناجائز منافع خور بلا خوف و خطر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ بعض عناصر ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے ذریعے صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے اور سستا آٹا عوام کو فراہم کیا جائے تاکہ غریب اور مزدور طبقہ ریلیف حاصل کر سکے ۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز