ملتان
تاریخ اشاعت: May 30, 2026

سی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل موقع پر حل

 سی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل موقع پر حل


ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جامع مسجد ابو خالد، تھانہ کینٹ کے علاقے میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے  اس موقع پر شہریوں نے مختلف شکایات پیش کیں جن پر متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت دی گئی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے تاکہ جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کے سینئر افسران جمعہ کے روز شہر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز